تازہ تر ین

اللہ جانتا ہے ہمیں اس خوشخبری کی کتنی ضرورت تھی: عارف علوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر صدر عارف علوی نے پاکستانی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا ‘شاباش، پاکستانی غیر معمولی طور پر ٹیلنٹڈ اور خوش قسمت ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔’
صدر نے لکھا ‘شاہین آفریدی نے بہترین بولنگ کی، وہ ایک نگینہ ہیں، اللہ جانتا ہے کہ ہمیں اوپر آنے کے لیے اس خوشخبری کی کتنی ضرورت تھی’۔
انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی سیمی فائنل میں فتح کی امید بھی ظاہر کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv