تازہ تر ین

عمران خان کی جاں بحق کارکن معظم کے لواحقین سے ملاقات، بچوں کی کفالت کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیرآباد حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکن معظم گوندل کی والدہ اور بچوں سے ملاقات کی ہے۔
عمران خان نے شوکت خانم اسپتال میں معظم گوندل کی والدہ اور بچوں کی کپتان سے ہسپتال میں ملاقات کی۔
ملاقات میں عمران خان نے بچوں کے سپر پر دست شفقت رکھا اور بچوں کی کفالت کا اعلان کیا۔
انہوں نے بچوں کی پرورش اور کفالت کیلئے ایک کروڑ روپےدیے۔ اعلامیے کے مطابق اس کے علاوہ پنجاب حکومت الگ سے50 لاکھ روپے شہید کی فیملی کو دے گی۔
عمران خان نے معظم گوندل کے بچوں کی قیمض پر آٹوگراف بھی دیے۔
خیال رہے کہ 3 نومبر کو وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv