تازہ تر ین

عمران خان کی اداروں کے خلاف مہم جوئی اور احتجاج کو عوام نے مسترد کردیا، وزیر داخلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی اداروں کے خلاف مہم جوئی اور احتجاج کو عوام نے مسترد کردیا
رانا ثناءاللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ درجن بھرکارکنوں کے علاوہ احتجاج میں عوام کی عدم شرکت نے ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی کے فتنہ اورانتشار عوام کی حمایت حاصل نہیں،پاکستان کے عوام رواداری، عزت اور احترام کی سیاست اور جمہوری رویوں پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو روز سے پولیس کی پروٹیکشن اور صوبائی حکومتوں کی ایما کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت کا سڑکیں بلاک کرنا اور قومی شاہراہوں کو بند کرنا قابل مذمت اور باعث شرم ہے۔پی ٹی آئی اپنی فسطائی سیاست کی ناکامی کا غصہ عوام کو مشکلات اور تکلیف میں ڈال کر نکال رہی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے عوام انتہائی مشکل کا شکار ہیں، اپنی منزلوں پر پہنچنے سے قاصر ہیں، مریض ہسپتالوں کا رخ نہیں کرسکتے۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی خاموشی اور احتجاجی کارکنوں کے اس غیر قانونی عمل میں معاونت قابل مذمت ہے۔
انہوں نے وزارت داخلہ کے ذریعے حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی حکومتیں مٹھی بھر کارکنان کی پشت پناہی سے باز رہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں عوام کو تکلیف پہنچانے اور قومی شاہراہوں کو بند کر نے کے عمل کو فی الفور روکیں،آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لیکر تادیبی کارروائی کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv