تازہ تر ین

لانگ مارچ: فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے معظم گوندل وزیرآباد میں سپردخاک

وزیرآباد : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سےجاں بحق ہونیوالے معظم گوندل کو وزیر آباد میں سپردخاک کردیا گیا۔
وزیرآباد کے اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کنٹینر پر فائرنگ کےدوران جاں بحق ہونیوالے معظم گوندل کے گھر اور علاقے میں سوگ کی فضا اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔
معظم گوندل کی نماز جنازہ میں شہریوں اور پی ٹی آئی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس دوران اہل علاقہ اور ورثا نے انصاف اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اہلخانہ کے مطابق معظم 2 ماہ قبل چھٹی پر فیملی سے ملنے کیلئے کویت سے واپس لوٹا تھا، معظم کے بھائی نے مطالبہ کیا ہے کہ قصوروار کو سخت سزا ملنی چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv