تازہ تر ین

ٹوئٹر کو مزید بہتر کیسے بنائیں؟ علی ظفر اور ایلون مسک میں تبادلہ خیال

نیویارک: (ویب ڈیسک) پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر اور دنیا کے امیر ترین بزنس مین ایلون مسک نے ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا ہے۔
ٹیسلا کے بانی اور ٹوئٹر کے نئے مالک ایکون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی سنبھالتے ساتھ ہی اس میں بہتری کیلئے تبدیلیاں کرنا شروع کر دیں ہیں جبکہ مزید کئی تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔
ایلون مسک نے گزشتہ روز ٹوئٹر صارفین سے وائن ایپ کی بحالی کے حوالے سے رائے مانگی جس پر مشہور امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ ایسا ٹک ٹاک سے مقابلے کی نیت سے کرنا چاہتے ہیں تو یہ مضحکہ خیز ہے‘۔
جس پر ایلون مسک نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وائن ایپ کو ٹِک ٹاک سے بہتر بنانے کیلئے کیا کر سکتے ہیں؟ ایسے میں گلوکار علی ظفر بھی اپنی رائے پیش کرنے سے پیچھے نہ رہے اور ایلون مسک کو ٹوئٹر سمیت وائن ایپ کی بہتری کیلئے مختلف مشورے دے دیئے۔
علی ظفر نے ایلون مسک کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ ’تخلیق کاروں کو ’لائکس‘ اور ’فالوور‘ کی جنگ سے نکل کر زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں۔ انہیں اپنی الگ آن لائن ڈیجیٹل دنیا قائم کرنے کی آزادی دی جائے، جہاں وہ جو مرضی آئے تخلیق کریں، مختلف چیزوں کو سیکھیں اور نت نئی تخلیق کریں، اپنے ہم خیال لوگوں سے مل کر سیکھیں اور اس سے کمائیں‘‘۔
گلوکار نے مزید کہا کہ ’ٹوئٹر کے الگورتھمز کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ مختلف ممالک کے ہم خیال لوگ ایک جگہ جمع ہوسکیں اور ایک دوسرے سے اپنا مواد شیئر کرسکیں اور اسی مناسبت سے سرمایہ کار ان پر سرمایہ کاری کرسکیں‘۔
علی ظفر کی پیش کی گئیں تجاویز کو سراہتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا کہ ’ جاپان نصف سے زیادہ نوجوان صارفین کے پاس حیرت انگیز اور منفرد مواد ہے لیکن جاپان کے علاوہ کہیں اور ایسا کچھ کبھی نظر نہیں آیا‘۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا نظام سنبھالا ہے اور ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد وہ اس میں کئی قسم کی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو جلد دیکھنے کو ملیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv