تازہ تر ین

آئی ایم ایف سے مذاکرات سے پہلے منی بجٹ لائے جانے کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات سے پہلے منی بجٹ لائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پیٹرولیم لیوی کی شرح سے مطمئن نہیں اس لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل منی بجٹ لایا جا سکتا ہے جس کا مقصد آمدن بڑھا کر آئی ایم ایف کو منانا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے پھر ڈو مور کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس سے پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مختلف امپورٹڈ اشیا پر2 فیصد ڈیوٹی عائد ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی آکٹین پیٹرول پر فوری 11 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح 50 روپے تک بڑھائی جا سکتی ہے جس کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لی جائے گی۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے، اس سے قبل یہ مذاکرات گزشتہ روز شروع ہونا تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv