تازہ تر ین

شمالی کوریا کا نیا تجربہ، 77 برس میں پہلی بار میزائل جنوبی کوریا میں جاگرا

پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل کا تجربہ کرلیا۔ تجربے کے لیے فائر کیا گیا میزائل جنوبی کوریا کی حدود میں گرا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے نیا میزائل تجربہ کیا ہے۔ تجرباتی طور پر فائر کیا گیا میزائل شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کا میری ٹائم بارڈر عبور کر کے جنوبی کوریا کے علاقے میں گرا۔
رپورٹس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی 1945 میں تقسیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا کی طرف سے فائر کیا گیا میزائل جنوبی کوریا میں گرا ہے۔
شمالی کوریا کا نیا میزائل مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل جنوبی کوریا کی حدود کے 60 کلومیٹر اندرسوکچو شہر میں گرا جس کے باعث علاقے میں فضائی حملے کے الارم بجائے گئے۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل کے جواب میں 3 میزائل فائر کیے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے اس اقدام میں سرحدی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv