تازہ تر ین

ٹی20 ورلڈکپ؛ انگلینڈ کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار

برسبین: (ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 21 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، کپتان جوز بٹلر نے کیوی بالرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 47 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 73 رنز اسکور کیے۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے، اوپنر ایلکس ہیلز نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ لیام لیونگسٹن 20، معین علی 5، ہری بروک 7، بین اسٹوکس 8 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2 جبکہ مچل سیٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنرز ڈیون کانوے 16 اور فن ایلن 3 رنز بناکر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تھے تاہم گلین فلپس نے 36 گیندوں پر 62 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ فیگر کھلاڑیوں میں کپتان کین ولیمسن 40، جمی نیشم 6، ڈیرل مچل 3، مچل سینٹر 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور سیم کرن نے 2، 2 جبکہ مارک ووڈ اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو میگا ایونٹ میں پہلی شکست ہوئی ہے جبکہ گروپ اے انگلینڈ کی جیت کے بعد پوائٹنس ٹیبل کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv