تازہ تر ین

ہانک کانگ کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی برآمدگی

ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک) ہانگ کانگ پولیس نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی 14 کروڑ لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات(میتھمفیٹا مائن) برآمدگی کرلی۔
حکام کے مطابق منشیات میکسیکو سے آسٹریلیا اسمگل کی جا رہی تھی اور ناریل کے پانی کے ڈبوں میں 1.8 ٹن مائع میتھ کو چھپایا گیا تھا۔ اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ منشیات کی اس کھیپ میں ممکنہ طور پر بین الاقوامی اسمگلنگ کی بڑی ہستیوں کا حصہ ہے۔
ہانک کانگ کے کسٹمز میں ڈرگ انویسٹی گیشن بیورو کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اعلیٰ معیار کی مائع میتھ جنوبی امریکا سے آئی، اسے وہاں پیک کیا گیا تھا اور اسے ہانگ کانگ کے ایک پیچیدہ راستے سے آسٹریلیا بھیجنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
انہوں ںے مزید بتایا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv