تازہ تر ین

ایران سے جرمنی آنے والی پرواز کے پہیوں سے لاش برآمد

فرینکفرٹ: (ویب ڈیسک) ایران سے فرینکفرٹ آنے والی لفتھانزا ایئرلائن کے طیارے کے پہیوں سے ایک لاش ملی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی لفتھانزا ایئرلائن کی پرواز ایل ایچ- 601 سے مسافروں کے اترنے کے بعد طیارے کو ہینگر میں منتقل کیا گیا۔
ایئرپورٹ کا عملہ طیارہ کو اگلی پرواز کے لیے تیار کرنے کے لیے معمول کی مرمت اور صفائی کا کام کررہا تھا کہ اس دوران نچلے حصے سے جہاں پہیے بند ہوتے ہیں ایک شخص کی لاش ملی۔
لاش ملنے کے بعد طیارے کی اگلی پرواز کو منسوخ کردیا گیا اور لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ تاحال مردہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جرمنی کی پولیس اور ایئرلائن کمپنی نے واقعے پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسافر نے غیر قانونی طور پر جرمنی آنے کے لیے کسی طرح طیارے تک رسائی حاصل کی اور موقع ملتے ہی نچلے حصے میں چھپ گیا تاہم ممکنہ طور پر ہوائی دباؤ اور دم گھٹنے کے باعث موت واقع ہوگئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv