تازہ تر ین

غور سے سنیں، پھر موقع ملے یا نہ ملے، عمران خان

سیالکوٹ: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان غور سے سنیں، پھر موقع ملے یا نہ ملے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیالکوٹ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل اور امید ہیں۔ نوجوان غور سے سنیں، پتہ نہیں پھر موقع ملے یا نہ ملے۔
انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ دنیا کے عظیم رہنما تھے۔ میں جب تک زندہ ہوں چوروں کا مقابلہ کروں گا اور قوم کو تیار کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بڑے چور باہر اور چھوٹے جیلوں میں ہیں، ہمارا ملک پیچھے رہ گیا اور باقی دنیا آگے نکل گئی کیونکہ یہاں انصاف نہیں ہے۔ قومیں وہ اوپر جاتی ہیں جو عوام کے لیے تعلیم بہتر کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زندہ معاشرہ انصاف کے لیے کھڑا ہوتا ہے اور ظلم و نا انصافی کے سامنے کھڑے ہونا ہی جہاد ہے۔ ملک میں بڑا ڈاکو وزیر اعظم بن جاتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جانوروں کے معاشرے میں طاقتور کا قانون چلتا ہے اور طاقتور ڈاکے مارتا ہے تو این آر او مل جاتا ہے۔ قوم یاد رکھے گی کہ صحافی ارشد شریف نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔ ارشد شریف ملک کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہر دور میں ظالم سے مقابلے کی روایت رہی ہے اور امریکہ نے چوروں کو پاکستان پر مسلط کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv