تازہ تر ین

پاک بھارت ٹاکرا: شان اور افتخار کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، بھارت کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف

میلبرن: (ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے معرکے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی اوپنر اننگز کا اچھا آغاز نہ کر سکے، کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بنا کر ارشدیپ کا شکار بنے۔
پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد دھواں دھار بیٹنگ کی اور نصف سنچری بنا کر 51 رنز بنا کر محمد شامی کا شکار بنے۔
افتخار احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کریز پر زیادہ دیر ٹھہر نہ سکا، شاداب 5 اور حیدر علی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے، محمد نواز 9، آصف علی 2 اور شاہین آفریدی 16 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 6 مرتبہ آمنے سامنے آئیں، 4 میچز بھارت نے جیتے جبکہ 1 میچ میں قومی ٹیم فاتح ٹھہری اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔
پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آ چکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔
پاکستانی سکواڈ:
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔
بھارتی سکواڈ:
کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv