تازہ تر ین

پاک بھارت ٹاکرا، کپتان کے بعد رضوان بھی پویلین لوٹ گئے

میلبرن: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کپتان بابراعظم بھارت کے خلاف بغیر کوئی رنز بنائے پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
ارشدیب سنگھ کی پہلی گیند پر بابر اعظم کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو دیا تاہم انہوں نے فورا رویو لیا۔ تھرڈ امپائر کے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ صاف آؤٹ تھے۔
بعد ازاں بھارتی پیسرز ارشدیب اور بھونیش کمار سیم اور سوئنگ بولنگ سے قومی بیٹرز کو دباو میں باندھے رکھا کہ اس دوران رضوان ارشدیب کی گیند پر تھرڈ میں میں کیچ دے بیٹھے۔
پرتھ کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بہتر اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ سے سیریز کھیل کر آئے ہیں جو بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگی، آج کے میچ میں قومی ٹیم 3فاسٹ باولرز اور2اسپینرز کے ساتھ گراونڈ میں اتریں گے، انہوں نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، ہم تیار ہیں کھیل دلچسپ ہوگا۔
بھارت کے خلاف قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان ،شان مسود ، افتخار احمد، آصف علی ، حیدر علی شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ افریدی، نسیم شاہ اور حارث روف میدان میں اتریں گے۔
بھارتی ٹیم میں روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل اور روی چندرن آشوین شامل ہیں، جبکہ محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ بھی بھارتی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آچکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv