تازہ تر ین

چین کیلئے قیادت ناگزیر، شی جن کی تیسری مدت کیلئے صدر بننے کی راہ ہموار

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی کمیونسٹ پارٹی نے ملک کے لیے صدر شی جن پنگ کی قیادت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے تیسری مدت کے لیے ان کے صدر بننے کی راہ ہموار کردی۔
بیجنگ میں پارٹی اجلاس کے دوران چین کی حکمران جماعت نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی منظوری دی جس کے بعد کئی اعلیٰ عہدیداران مستعفی ہوئے اور شی جن پنگ کو نئے اتحادیوں کے تقرر کا موقع ملا۔
پارٹی اجلاس میں 2300 عہدیداران نے شرکت کی، ملک کے سابق صدر ہوجن تاؤ کو اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کرنے دی گئی۔ تمام عہدیداران نے مرکزی کمیٹی سمیت پوری پارٹی پر شی جن پنگ کی ناگزیر پوزیشن کو تسلیم کیا اور قرارداد منظور کرتے ہوئے چارٹر کو تبدیل کر دیا۔
اتوار کو شی جن پنگ کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری بن جائیں گے، ان کے تیسری بار ملک کا صدر بننے کی راہ ہموار ہوچکی ہے، یہ اعلان مارچ میں حکومت کے سالانہ قانون ساز اجلاس میں کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv