تازہ تر ین

بھارت میں مسلم طالبہ کی کالج کی چھت سے کود کر خودکشی

میرٹھ: (ویب ڈیسک) بھارت میں ہندو ہم جماعت کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر مسلمان طالبہ نے میڈیکل کالج کی چھت سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ میڈیکل کالج میں بی ڈی ایس کی 20 سالہ طالبہ وانیہ شیخ نے گزشتہ روز کالج کی چھت سے کود کر خودکشی کی کوشش تھی اور آج دوران علاج دم توڑ دیا۔
پولیس نے طالبہ کے ہم جماعت سدھارتھ پنہور کو حراست میں لیا ہے جس نے گزشتہ روز سب کے سامنے طالبہ کی نہ صرف بے عزتی کی تھی بلکہ ایک تھپڑ بھی رسید کیا تھا۔ طالبہ کے موبائل سے سدھارتھ کے دھمکی آمیز پیغامات بھی ملے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ میڈیکل کالج کی لائبریری کی چھت پر کھڑی ہے اور وہاں سے کود کر خودکشی کرلیتی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے دور حکومت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے زندگی تنگ کردی گئی ہے۔
اسی طرح کرناٹک کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv