تازہ تر ین

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، چار دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv