تازہ تر ین

فیٹف، عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کامیابی کے اصل ہیرو ہیں، پرویز الٰہی

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں، پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا قوم کی بہت بڑی فتح ہے۔
ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اس کامیابی کے اصل ہیرو ہیں، کامیابی کا سہرا عمران خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کا گرے لسٹ سے نکلنے میں وہی رول ہے جو کرکٹ میچ میں بارہویں کھلاری کا ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا، ن لیگ کو ڈھٹائی سے اس کامیابی کا کریڈٹ لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv