تازہ تر ین

بی جے پی رہنما کے لکشمی دیوی سے متعلق بیان پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

بہار: (ویب ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی لالن پاسوان کے دیوی دیوتاؤں سے متعلق بیان نے ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے جس میں انتہا پسند ہندوؤں نے ان کا پتلا بھی جلایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے مودی کی جماعت کے رکن اسمبلی لالن نے دیوی لکشمی کی پوجا پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دولت صرف اسی طرح حاصل ہوسکتی تو کوئی مسلمان صاحب ثروت نہ ہوتا کیوں کہ وہ تو لکشمی دیوی کو پوجتے ہی نہیں۔
بی جے پی کے رہنما کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں دیوالی منائی جا رہی ہے۔ لالن پاسوان نے دیوالی پر بھی سوال اُٹھائے اور آتما پر آتما کے تصور پر بھی کاری ضرب لگائی۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں لالن پاسوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلمان سرسوتی دیوی کی پوجا بھی نہیں کرتے لیکن کیا ان میں اہل علم موجود نہیں؟ کئی مسلمان آئی اے ایس افسر ہیں۔ بجرنگ بلی طاقت کے دیوتا ہے لیکن ان کو نہ پوجنے والے کیا طاقت ور نہیں ہوتے؟
لالن پاسوان نے مزید کہا کہ ہمیں ان چیزوں کے بارے میں اب سائنسی بنیادوں پر سوچنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ یقین رکھتے ہیں تو دیوی ہے اگر نہیں رکھتے تو وہ پتھر کا صرف ایک بت ہے۔ آپ ان پتھر پر یقین چھوڑ دیں تو آپ کی علمی صلاحیت بڑھ جائے گی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے اس بیان پر ملک بھر میں شدید احتجاج کو ہوا دیدی۔ انتہا پسند سڑکوں پر نکال آئے اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔ کئی شہروں میں رکن اسمبلی کے پتلے بھی جلائے گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv