تازہ تر ین

الیکشن کمیشن نے دفاتر اور عملے کیلئے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے دفاتر اور عملے کے لیے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ طور پر خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر سمیت عملے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر چیف سیکریٹریز اور پولیس کو سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی جائے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط پر صوبوں کو عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv