تازہ تر ین

بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈے کا سنگ بنیا د رکھ دیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات میں پاکستانی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
بھارتی وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں فوجی اڈے کو بھارت کی سیکورٹی کے لیے اہم قرار دیا۔بھارتی گجرات کا علاقہ دیسا بین الاقوامی سرحد سے صرف 130 کلومیٹر دور ہے۔ بھارتی فضائیہ مستقل طورپر نئے فوجی اڈے پر موجود رہیں گی۔
چند روز قبل بھارت نے جنگی جنون کا ایک بار پھر مظاہرہ کرتے ہوئے جوہری صلاحیت کی حامل آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv