تازہ تر ین

نیب کا آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت ہوگئی۔
قومی احتساب بیورو(نیب) نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، نیب نے 4 اپیلیں واپس لینے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔
نیب نے درخواست میں کہا کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی، زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں، دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کے مطابق نہیں۔
یاد رہے کہ آصف زرداری اُرسس ٹریکٹر، پولو گراؤنڈ اور ایس ایس جی کو ٹیکنا میں بری ہوئے تھے، نیب نے آصف زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv