تازہ تر ین

جمہوریت کیلئے ہمیشہ بھاری قیمت ادا کی، قیادت اور کارکنان نے خون کے دریا پار کیے، بلاول

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے ہم نے ہمیشہ بھاری قیمت ادا کی ہے، جو لوگ اسے پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں وہ جان لیں کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال قبل کارساز ہمارے شہیدوں کے خون میں نہا گیا تھا، جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے 177 جانوں نے قربانی دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور اس کی مضبوطی کے لیے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ گھناؤنی سازشوں کا مقابلہ کیا، پارٹی قیادت اور کارکنان نے خون کے دریا پار کیے، ہمیں نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور جدوجہد و قربانیوں سے آگاہ کرنا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو سکھانا ہے کہ ذاتیات پر اترنا سیاست نہیں ہے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کو آگے بڑھاتی رہے گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ شہدا کی قربانیوں اور ان کے لواحقین کی آنکھوں سے گرنے والے آنسوؤں کا ازالہ مضبوط جمہوریت کے قیام میں پنہاں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv