تازہ تر ین

وفاق سے پیسے لینے سپریم کورٹ جا سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وفاق سے پیسے لینے کے لیے سپریم کورٹ جائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہیں جبکہ شہباز شریف ہماری حکومت کو عدم استحکام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو عوام نے مخالفین کو بڑی شکست سے دوچار کیا اور ہو سکتا ہے وفاق سے پیسے لینے کے لیے ہم سپریم کورٹ جائیں۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ لاہور کے لیے ایک بڑا منصوبہ لا رہے ہیں جو شہر کے لیے بڑا تحفہ ہو گا۔ وفاق ہمیں گندم خریدنے کی اجازت نہیں دے رہی اور وفاق کے ذمہ پنجاب کا 170 ارب روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی دشمنی واضح ہو گئی وہ گندم درآمد کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv