تازہ تر ین

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کیلئے ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔
تفصلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی برطرفی کے لیے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا ہے۔
ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مبینہ طور پر جانب دار ہیں، چنانچہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اور انہیں ہٹانے کا طریقہ کار آئین کے تحت وہی ہے جو کسی جج کو ہٹانے کے لیے ہے اور اس کی منظوری صرف سپریم جوڈیشل کونسل دے سکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv