تازہ تر ین

سعودی عرب نے اہم افریقی ملک کے ساتھ 15 ارب ڈالر سے زائد کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور جنوبی افریقہ نے 15 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مملکت اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ بیان کے مطابق مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخطوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے مشترکہ تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
رہنماؤں نے سعودی جنوبی افریقی مشترکہ کمیٹی کی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور قرار دیا کہ یہ کوششیں مملکت کے ویژن 2030 پلان اور جنوبی افریقہ کے قومی ترقیاتی منصوبے 2030 دونوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv