تازہ تر ین

عمران صاحب! جے آئی ٹی میں پیش ہوں، عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب! عدالت جانے سے پہلے جے آئی ٹی میں پیش ہوں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ جرم کا اعتراف کر چکے ہو، عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے، ملک کے خلاف سازش کرنے اور ملکی مفاد کو داؤ پر لگانے کا جواب دیں۔
مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم سے کہا ریاست کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے اور ہارس ٹریڈنگ کا جواب دیں، ملک کے خلاف عمران صاحب کی پوری پلاننگ بے نقاب ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی مفاد کے خلاف آپ کی سازش کی پلاننگ اورہارس ٹریڈنگ بے نقاب ہو چکی ہے، اب مزید پلاننگ کی ضرورت نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv