تازہ تر ین

بابری مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملائم سنگھ یادو چل بسے

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے تین بار وزیر اعلیٰ رہنے والے اور حزب اختلاف کی سیاست اور سیکولر شبیہ کی اہم علامت سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو چل بسے۔
بھارت کے سابق وزیردفاع اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی گزشتہ کئی روز صحت اچھی نہیں تھی اسی لیے ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ 10 اکتوبر پیر کی صبح ان کا ہسپتال میں ہی 82 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔
گزشتہ کچھ ہفتوں سے وہ دہلی کے مضافات میں واقع ایک ہسپتال میں داخل تھے اور کئی روز سے ان کی حالت کافی نازک تھی۔ پارٹی کے سربراہ اور ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔
انہوں نے پارٹی کے آفیشل ہینڈل سے ٹویٹ کیا کہ ’میرے والد محترم اور سبھی کے نیتا جی نہیں رہے۔
کانگریس پارٹی، حکومت کے کئی وزار، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کئی وزراء اعلی سمیت ملک کی متعدد شخصیات نے ان کی موت پر رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، ملائم سنگھ یادو کے ساتھ اپنے تعلقات اور ان کی شخصیت کو اجاگر کیا ہے۔
ملائم سنگھ یادو 22 نومبر 1939ء کو یو پی کے اٹاوا میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے تین بار وزیر اعلی رہے۔ ملکی پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے بھی وہ کئی بار رکن منتخب ہوئے اور پارلیمان میں وہ ریاست کے ضلع اعظم گڑھ کے حلقے کی نمائندگی کیا کرتے تھے۔
سابق پہلوان 1980 کی دہائی کے اواخر اور 1990 کی دہائی کے اوائل میں یو پی کی سیاست میں سرخیوں میں اس وقت آئے، جب بھارت میں سماجی یا تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات کی شناخت کے لیے قائم کیے گئے منڈل کمیشن کے خلاف احتجاج اور مظاہرے اپنے عروج پر تھے۔
وہ ابتدا سے ہی شو لسٹ سیاسی نظریات سے متاثر تھے اور سب سے پہلے 1967ء میں رام منوہر لوہیا کی سنیوکت سوشلسٹ پارٹی سے اتر پردیش کی اسمبلی میں داخل ہوئے۔ 1977ء میں پہلی بار ریاستی وزیر کے عہدے پر فائز ہوئے۔
تاہم سیاست میں ان کا ستارہ اس وقت چمکنا شروع ہوا، جب انہوں نے جنتادل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1989ء میں سابق وزیر اعظم وی پی سنگھ کے ساتھ مل کر اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی کے خلاف سیاسی مہم کا آغاز کیا۔
اسی سیاسی تحریک کی بنیا پر وہ سن 1989 اور 91 کے دوران پہلی بار ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی بنے۔ پھر وی پی سنگھ سے سیاسی اختلاف کی بنا پر انہوں نے اپنی الگ سیاسی جماعت سماجوادی پارٹی کی بنا ڈالی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv