تازہ تر ین

شیخوپورہ واقعہ: وزیراعلیٰ پولیس پر برہم، غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شیخوپورہ میں 8 افراد کے قتل پر پنجاب پولیس کی کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، غفلت برتنے پر تھانہ نارنگ کے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار معطل کر دیئے گئے ہیں۔
لندن میں موجود وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس فیصل شاہکار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شیخوپورہ واقعے پر رپورٹ طلب کی، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وزیراعلیٰ کو شیخوپورہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم فیض نے تیز دھار آلے اور راڈ سے سڑکوں اور کھیتوں میں سوئے 8 افراد کو قتل کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم فیض کا میڈیکل معائنہ کرایا جارہا ہے، ملزم نے دو روز قبل بھی دو شہریوں کو زخمی کیا تھا، تھانہ نارنگ کے پولیس اہلکاروں نے اطلاع ملنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متعلقہ ایس ایچ او اور اہلکار پہلے واقعے پر کارروائی کرتے تو یہ واقعہ پیش نہ آتا، ایس ایچ او اور اہلکاروں نے سنگین غفلت کا بدترین مظاہرہ کیا،
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پولیس کی روایتی سستی اور غفلت سے 8 بیگناہ افراد کی جان چلی گئی، غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے، آئی جی پنجاب ذاتی نگرانی میں افسوسناک واقعے کی تفتیش کرائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv