تازہ تر ین

ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی نے انکوائری عدالت میں چیلنج کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی انکوائری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گرفتاریوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس میں گرفتاریوں اور چھاپوں سے روکا جائے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا اور ہراساں کیا۔ ایف آئی اے انکوائری اور چھاپے غیرقانونی ہیں اس لیے انہیں فوری روکا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے سیاسی بنیاد پر ہراساں کر رہی ہے اور عدالت ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکے۔ رجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈز اکٹھے کیے اور بیرون ملک سے ملنے والے تمام فنڈز قانون کے مطابق موصول کیے۔
درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv