تازہ تر ین

امریکا میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہوگئی

واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکا میں سمندری طوفان ’ ای این‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔ امریکی میڈٰیا کے مطابق سمندری طوفان ’ای این ‘ کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ریاست فلوریڈا میں مختلف مقامات سے 55 لاشیں برآمد ہوئیں۔ سمندری طوفان کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں 4 لاکھ سے زائد صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔متعدد سڑکیں پانی میں بہہ گئیں اور ٹرین اور پروازوں کی آمد ورفت بھی متاثرہوئی۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی اہلیہ کے ساتھ فلوریڈا کا دورہ کیا اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv