تازہ تر ین

پیوٹن نے یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کے قانون پر باضابطہ دستخط کر دیے

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے 15 فیصد سے زائد حصے کو روس میں ضم کرنے کے قانون پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے۔
روسی پارلیمان کے دونوں ایوان پہلے ہی قانون کی منظوری دے چکے ہیں۔یوکرین کے علاقوں خیرسون، ڈونیٹسک، لوہانسک اور زاپورزیا میں روس میں شمولیت کیلئے گزشتہ ماہ ریفرنڈم کرایا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے یوکرین کے چار علاقوں کو روس میں ضم کرنے کی حتمی منظوری دے دی اور چاروں علاقوں کی شمولیت سے متعلق دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔
یوکرین کے چاروں علاقوں میں ہونے والے ریفرنڈم میں روس سے الحاق کے حق میں فیصلہ دیا گیا تھا،مغربی ملکوں اور کیف نے ریفرنڈم کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv