تازہ تر ین

الیکشن کمیشن نےاسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔
عمران خان کا توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات کے لیےخط لکھ دیا ۔اسٹیٹ بینک عمران خان کے بینک اکاو نٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دےگا۔
الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد جائزہ لے گا ۔ بینک اکاونٹس کا جائزہ لینے کے بعد محفوظ فیصلہ سُنا ئے گا ۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv