تازہ تر ین

عمران خان ناتجربہ کار، خود غرض، انا پرست اور نادان سیاستدان ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ناتجربہ کار، خود غرض، انا پرست اور نادان سیاستدان ہیں۔
وزیر اعظم شہباز نے برطانوی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ نومبر میں چین کا دورہ کروں گا۔ عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا اور وہ دنیا کا جھوٹا انسان ہے۔ آڈیو لیک ناقابل تردید ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لیے ملک کی کو بہت نقصان پہنچایا گیا اور عمران خان نے معاشرے میں زہر بھر دیا ہے۔ عمران خان حقائق کو توڑ مروڑ کر نفرتیں پھیلا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان ناتجربہ کار، خودغرض، انا پرست اور نادان سیاستدان ہیں۔ اقوام متحدہ (یو این) میں کچھ رہنماؤں نے مجھے عمران خان کی شخصیت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ عمران خان غلط بیانی کرتے ہیں۔ عالمی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان حقائق کو توڑ مروڑ کے پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بغیر کسی وجہ کے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچایا۔ سی پیک پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے اچھا منصوبہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف میرے بھائی اور قائد ہیں ان سے مشورہ کرتا ہوں اور نواز شریف نے مجھے فیصلے کرنے کی مکمل آزادی دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرویو کے دوران موروثی سیاست کے الزام کی تردید کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv