تازہ تر ین

کسانوں کا دھرنا ساتویں روز میں داخل، قیادت کی آج وزیراعظم سے ملاقات ہوگی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کسان اتحاد کا اسلام آباد میں دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے، کسانوں کی وزیراعظم سے آج ملاقات ہوگی ، وزیراعظم کسانوں کے بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کا اعلان کریں گے۔
اسلام آباد کی بلیو ایریا شاہراہ پر کسانوں کا ساتویں روز بھی احتجاج جاری ہے، کسان اتحاد کے وفد کی آج وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی، کسان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات وزیر داخلہ اور مشیر قمر زمان کائرہ سے ملاقات میں پیش رفت ہوئی جس کے بعد آج کسانوں کے وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔
کسان وزیراعظم کے سامنے زرعی ٹیوب ویل کیلئے بجلی کے یونٹ کی قیمت میں کمی، کھادوں پر سبسڈی گندم کی سپورٹ پرائس ملک بھر میں ایک کرنے اورسیلاب سے متاثرہ کسانوں کو کھاد اور بیج مفت فراہم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کسان اتحاد کے مطالبات کی منظوری کا اعلان کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv