تازہ تر ین

منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف کو حاضری سے مکمل استثنیٰ مل گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حاضری معافی کی درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور انہیں عدالت میں پیشی کےلیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی جبکہ حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv