تازہ تر ین

پنجاب کابینہ نے 100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دیدی

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ نے 100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے، چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ پروگرام سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہونگے۔
پنجاب کابینہ نے100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دےدی ہے! 80لاکھ گھرانے مستفید ہونگے اور آٹے، دال،گھی یا پکانے کے تیل پر40فیصد تک رعایت ہوگی۔آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔جو گھرانےاس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتےہیں اس کیو آر کوڈ کو سکین کر کےرجسٹریشن کروائیں۔1/2 pic.twitter.com/xyG4WeYoLm
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت آٹے، دال، گھی یا پکانے کے تیل پر40 فیصد تک رعایت ہوگی، صارفین اور دکانداروں کے لیے آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، گھرانے اور دکاندار اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے کیو آر کوڈ کو سکین کر کے رجسٹریشن کروائیں۔
چیئرپرسن احساس پروگرام کا کہنا تھا کہ پہلے سے پروگرام میں شامل دکانداروں کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں، دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر8 فیصد کمیشن اور ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات دیئے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv