تازہ تر ین

عمران خان کے ہاتھوں سے تباہ شدہ پاکستان ملا ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھوں سے تباہ شدہ پاکستان ملا ہے، آج ہم مہنگائی کو رو رہے ہیں شکر کریں ملک کو نہیں رو رہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی ملک کو تباہ کرنے کی سب سے بڑی کوشش سیاسی عدم استحکام ہے، پانامہ کی صورت میں پاکستان میں سیاسی عدم استحکام لایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس نے ملک کو بیچا وہ آج کہہ رہا ہے کہ میں آپکو آزادی دلواوں گا، ہم نے حکومت لی ہے ، جلسوں کے بجائے پاکستان کو بچانے کا کام کر رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قلیل مدت میں ہمیں بہتر منصوبہ بندی کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے، جلسوں کے مقابلے میں ہم کیا جلسے کریں؟ عمران خان ناکام جلسے کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سنجیدہ سیاست چاہتے ہیں عمران کی جلسوں کی سیاست کوئی معنی نہیں رکھتی،اختلافات سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کے لیے کام کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ یقین ہے کہ آئندہ عمران کی حکومت نہیں آئے گی، مفتاح اسماعیل کی جگہ اسحاق ڈار کو لانا معیشت کی بہتری کیلئے ایک کوشش ہے۔
مزید کہا کہ آڈیو لیک پر بہت سختی سے ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے،اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv