تازہ تر ین

سیلاب کے باعث صوبے میں 28 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے: وزیر تعلیم سندھ

حیدرآباد: (ویب ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہےکہ سیلاب کے باعث صوبے میں 28 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے،کورونا سے پہلے ہی بہت نقصان ہوا ہے۔
حیدرآباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث اسکول ریلیف کیمپوں میں تبدیل کیےگئے ہیں ،17 ہزار اسکولوں کی ایسی حالت نہیں کہ بچوں کو بٹھا سکیں، اسکولوں کو ٹھیک کرنے کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔
سردار شاہ کا کہنا تھا کہ کافی اضلاع میں اسکول پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، 28 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے،کورونا سے پہلے ہی بہت نقصان ہوا، ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا ہےکہ جلد متاثرین کو متبادل جگہوں پر بھیجیں۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ اسکولوں میں نہیں بنانے چاہیے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv