تازہ تر ین

الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کو نوٹس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارسدہ جلسے میں شرکت پر تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو طلب کیا تھا۔
طلبی کے باوجود عمران خان پیش نہ ہوئے تاہم وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے اور انہوں نے کمیشن سے پیشی کے لیے وقت مانگ لیا جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں بھی 23 ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کو نوٹس چارسدہ میں جلسہ کرنے پر کیا گیا، نوٹس الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر دیا گیا پشاور:عمران خان 23 سےستمبرکو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv