تازہ تر ین

طالبان کا ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی کا اعلان

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان کی زیر قیادت ٹیلی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے ایک اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان طالبان اگلے تین ماہ کے اندر ملک میں دو مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ اور گیمنگ ایپلی کیشنز ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی لگانے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندی کا اعلان سکیورٹی سیکٹر کے نمائندوں اور شرعی قانون نافذ کرنے والی انتظامیہ کے ایک نمائندے کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا، یہ اعلان افغانستان میں طالبان کی جانب سے “غیر اخلاقی مواد” کی نمائش پر 23 ملین سے زائد ویب سائٹس کو بلاک کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ طالبان حکام نے ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر رہنما اصولوں پر عمل کریں۔
طالبان نے گزشتہ سال 15 اگست کو افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد سے خواتین کے حقوق، میڈیا کی آزادی اور سرکاری اہلکاروں کے لیے عام معافی کا وعدہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv