تازہ تر ین

تعلیمی بورڈ کی پشاور منتقلی کے خلاف ہزارہ ڈویژن میں احتجاج

پشاور : (ویب ڈیسک) ہزارہ ڈویژن کے آٹھوں اضلاع میں تعلیمی بورڈ کی پشاور منتقلی کے خلاف احتجاج جاری ہے، بورڈ ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی۔
ہزارہ ڈویژن کے تعلیمی بورڈ کی پشاور منتقلی کے خلاف ہزارہ ڈویژن میں جاری ملازمین کے احتجاج کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 12 لاکھ طلبا کے امتحانی نتائج بھی رک گئے ہیں۔
حکومت خیبر پختونخواہ (کے پی) نے 17 اگست کو صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز کو پشاور بورڈ میں ضم کرنے کے ٹی اوآرز جاری کرکے عمل درآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی تھی۔
کے پی حکومت کی جانب سے تعلیمی بورڈ کی منتقلی کے خلاف ہزارہ ڈویژن کے ڈیڑھ کروڑ عوام نے فیصلے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کردی ہے۔ حکومتی فیصلے کے بعد بورڈ ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 12 لاکھ طلبا کے امتحانی نتائج رک گئے ہیں۔
بورڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ پورے صوبے کے لاکھوں طلبا کے امتحانات کو پشاور سے کنٹرول کرنا تکنیکی طورپر ناممکن ہے۔
خیبرپختونخواہ کے قائم مقام گورنرمشتاق غنی نے تسلی دی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مفادات کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کرے گی مگرلوگوں کی پریشانی کم نہیں ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv