تازہ تر ین

مخالفین کی نقلیں اتارنے والے خود لیٹر اور کلو میں فرق بھول گئے، شیری رحمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مخالفین کی نقلیں اتارنے اور اردو ٹھیک کرنے والے خود لیٹر اور کلو میں فرق بھول گئے؟
وفاقی وزیر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دوسروں کی غلطیاں تب نکالیں جب آپ خود کوئی غلطی نہ کرتے ہوں۔ اگر کسی اور سے یہ غلطی ہوئی ہوتی تو تحریک انصاف اس کے خلاف مہم چلا چکی ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان غلطیاں کریں لیکن ہم نقلیں نہیں اتاریں گے اور عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ زبان ہر انسان کی پھسل سکتی ہے اور غلطی ہر کوئی کر سکتا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہی روپے کی قدر گر رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv