تازہ تر ین

پاکستان ائیر فورس ویمنز ایسوسی ایشن کے فلڈ کیمپ، عطیات جمع

لاہور: (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
صدر پفوا بیگم ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی متحرک قیادت میں پفوا نے پاک فضائیہ کی تمام ایئربیسز پر سیلاب زدگان کے لیے عطیات، کپڑے اور دیگر اشیائے ضروریہ جمع کی۔ ایئر کموڈور شاہد رضا خان نے ایئر مارشل حامد راشد رندھاوا کو پفوا کی جانب سے 2 کروڑ 83 لاکھ روپےکا چیک بھی پیش کیا۔
بیگم چیئرمین پی اے سی بورڈ کامرہ بیگمات مینیجنگ ڈائریکٹرز پاک فضائیہ کی ریجنل ائیر کمانڈز، ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ سے خواتین اور چیئر پرسنز پفوا نے بھی سیلاب متاثرین کےلئے عطیات جمع کئے، تمام ائیر بیسز پر مراکز پفوا میں پفوا ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں، عطیات میں مردوں، خواتین اور بچوں کے ملبوسات کے علاوہ کمبل، لحاف، بستر اور ادویات شامل ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پفوا کی جانب سے چلائی جانے والی فلڈ ریلیف مہم سے اب تک 2 کروڑ 83 لاکھ روپے جمع کئے جا چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv