تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ: لیہ کے گاؤں لالہ زار میں بجلی کی فراہمی کی درخواست کا تحریری حکم جاری

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے لیہ کے گاؤں لالہ زار میں بجلی کی فراہمی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا، جسٹس شان گل نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
جسٹس شان گل نے بجلی کی فراہمی کی درخواست کو مفاد عامہ میں تبدیل کر دیا، عدالت کا کہنا ہے کہ 22ستمبر کو وفاقی حکومت بجلی کی فراہمی کے لیے فنڈز کی دستیابی بارے عدالت کو آگاہ کرے، تمام ا سٹیک ہولڈر بجلی کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کریں، ڈی سی لیہ نے مثبت انداز سے معاملے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اقدامات کیے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ تحریری حکم میں لکھا گیا ہے کہ میپکو نے بجلی کی فراہمی کے لیے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کر لی ہے، میپکو نے ڈی سی کو فنڈز کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت کو لیٹر لکھنے کو کہا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طبیعت نا ساز ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے، وفاقی حکومت کے وکیل فنڈز کی دستیابی سے متعلق پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv