تازہ تر ین

چینی عجوبہ: جو دنیا کی سب سےبل دار عمارت بھی ہے

بیجنگ: (ویب ڈیسک) بل والی، پرپیچ اور خمدار عمارتیں بنانا کوئی آسان کام نہں لیکن اب چین میں حال ہی میں ایک عمارت کا افتتاح ہوا جسےدنیا کی سب سے خمدار (ٹوِسٹڈ) بلڈنگ کا اعزاز دیا گیا ہے۔
درحقیقت یہ ایک ٹاور ہے جسے ’ڈانس آف لائٹ ٹاور‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی کل لمبائی 180 میٹر اور اسےقطبین کی دلچسپ روشنیوں سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے اور عمارت کو کئی بلندیوں سے بل دیئے گئے ہیں۔
چین کے ضلع کونگ چِنگ کے ژنگفو پلازہ کےقریب یہ عمارت بنائی گئی ہے جسے دنیا کی سب سے خمدار عمارت کہا گیا ہے۔ اسے ایڈاس نامی کمپنی کے ماہر، کین وائی نے ڈیزائن کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ نہ صرف بیرونی طورپر خوبصورت لگتی ہے بلکہ اس کی اندرونی جگہہ کو وسعت دی گئی ہے۔
اسے آرکٹک اور اینٹارکٹک کی مرغولہ دار روشنیوں کے تحت بنایا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مختلف زاویوں پر عمارت کو مختلف انداز میں بل دیئے گئے ہیں اور ساتھ ہی شیشے کے پورے اسٹرکچر کو بھی موڑا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق جب رات کی روشنی عمارت پر پڑتی ہے تو روشنی ناچتی ہوئی دکھائی دیتی ہے جو عمارت کا دوسرا دلچسپ پہلو بھی ہے۔ پھر ہر منزل کو 8.8 درجے پر گھمایا گیا ہے۔
عمارت سازی میں جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور کمپیوٹر ماڈلنگ کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv