تازہ تر ین

ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں کا ان کی صحت سے متعلق اظہار تشویش

لندن: (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہارکیا ہے۔
برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ڈاکٹروں کو ملکہ الزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس چارلس اور کمیلا پارکر بھی ملکہ برطانیہ کی عیادت کے لیے پہنچ گئے ہیں، ان کے علاوہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمرج پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بھی ملکہ کی عیادت کے لیے بالمورال شاہی محل میں موجود ہیں۔
دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ نے ملکہ کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، اسپیکربرطانوی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔
نومنتخب برطانوی وزیراعظم لزٹرس کا کہنا ہےکہ برطانیہ بھر کے عوام کو ملکہ کی صحت سے متعلق خبرپر تشویش ہے، میری اور برطانوی عوام کی دعائیں ملکہ برطانیہ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
خیال رہےکہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی عمر 96 سال ہے، فروری میں ملکہ الزبتھ نے اعلان کیا تھا کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv