تازہ تر ین

اوپو کا الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر پاکستان بھر میں Flood Relief Villages کے قیام کیلئے تعاون

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اس وقت غیر متوقع اور تباہ کن سیلاب کی زد میں ہے، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانوں، ذریعہ معاش اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے،اوپو نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ جنوبی پنجاب میں 2000 سے زائد افراد پر مشتمل تقریباً 300 خاندانوں کے لیے دیکھ بھال، فوری خوراک، رہائش اور حفظان صحت کے پیکیج فراہم کیے جاسکیں۔
مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث پاکستان کی حالیہ تاریخ میں سب سے شدید سیلاب آیا ہے، جس سے سینکڑوں دیہات بہہ گئے ہیں اور 3کروڑ سے زائد افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ یہ دنیا کے لیے ایک ویک اپ کال ہے کیونکہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات ایک تباہ کن حقیقت بن رہے ہیں، ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس آزمائش کی گھڑی میں متحد رہیں، ایک دوسرے اور کرہ ارض کا خیال رکھیں۔
اس تباہ کن سیلاب کے نتیجہ میں لاکھوں گھر، صحت عامہ کی بہت سی سہولیات، پانی کے نظام، فصلیں اور اسکول تباہ یا متاثر ہو چکے ہیں۔ لہذا، ملک کے ساتھ یکجہتی کے طور پر، اوپو نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری بحالی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کا عطیہ کیا ہے۔
اوپو فلڈ ریلیف ولیجزانسانی خدمت کے جذبے کے تحت ہر خاندان کو روزانہ پکا ہوا کھانا اور راشن پیک فراہم کرنے کا کام کرے گا، پناہ گاہ کے لیے خیمے ہوں گے،جہاں فی خیمے میں 6 سے 7 افراد تک رہ سکتے ہیں، ہر خاندان کو حفظان صحت کے پیک بھی فراہم کیے جائیں گے جس میں تمام حفظان صحت کی ضروریات جیسے سینیٹری پیڈز، واٹر پیوریفائر اور صابن سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں،اور یہ سپلائی کم از کم 3 ماہ تک جاری رہے گی، جب تک کہ مزید مستقل حل فراہم نہیں کیا جاتا۔
اس کے علاوہ، اوپو کا عملہ رضاکارانہ طور پر پاکستان کے تمام متاثرہ علاقوں میں الخدمت کے کارکنوں کی مدد کے لیے رضاکارانہ طور پر بھی کام کرے گا۔
اس موقع پر اوپو پاکستان کے سی ای او، مجاز خصوصی ڈسٹری بیوٹرGeorge Longنے کہا کہ ”پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبنے اور لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کے ساتھ،پاکستانی عوام کو اب پہلے سے کہیں زیادہ ہماری ضرورت ہے،اسی لئے ہم نے الخدمت کے ساتھ شراکت داری کی ہے،جس کا کام انتہائی فعال اور متاثر کن رہا ہے،ہم ملکر اس آزمائش کا مقابلہ کرینگے اور اس مشکل سے جلد باہر نکلیں گے۔“
الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر عبدالشکور نے کمیونٹیز کے ساتھ اوپو کی وابستگی کے حوالے سے کہا کہ ”اوپو ہمیشہ سماجی کاموں میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے آگے آگے رہا ہے،ہم اپنی فلڈ ریلیف مہم میں ان کے تعاون کو سراہتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ معاشرے کی بہتری کیلئے یہ شراکت داری جاری رکھی جائیگی۔“
اوپو،پاکستا ن کے اندر اور باہر رہنے والے لوگوں سے الخدمت فاؤنڈیشن کو ادائیگیوں کے مختلف گیٹ ویز کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ عطیات فراہم کرنے کی اپیل کرتا ہے،جیسے ایس ایم ایس شارٹ کوڈز،بینک ٹرانسفر،ایزی پیسہ،اور جاز کیش،جو کہ خاص طور پر فلڈ ریلیف عطیات کیلئے بنائے گئے ہیں،کیونکہ ہر قدم اور ہر عمل ایک اہمیت رکھتا ہے۔
آیئے متحد ہوں،امداد دیں اور دوبار ہ تعمیر کریں
عطیات دینے کے طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات کیلئے براہ کرام اس لنک پر جائیں
https://alkhidmat.org/akf-donations.php



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv