تازہ تر ین

اقوام متحدہ کے سربراہ سے پاکستان کے قرضوں کی معافی کی بات کی جائے: رضا ربانی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق سینیٹ چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی معافی کی بات کی جائے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما رضاربانی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک نے اپنے آقاؤں کے ہاتھ اپنے وسائل کی لوٹ مار کو برداشت کیا ہے، ترقی یافتہ ممالک 79 فیصد کاربن اخراج کے ذمہ دار ہیں،امریکا نے1850 سے اب تک509 جی ٹی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کی۔
سینیٹر رضا ربانی نےکہا کہ امریکا کاربن ڈائی آکسائیڈ کے سب سے زیادہ اخراج کا ذمہ دارہے،امریکا کی کمپنیاں درختوں کی زیادہ کٹائی کی ذمہ دار ہیں جو گلوبل وارمنگ کی وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ سے ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب آرہے ہیں۔
سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سامراجی ممالک اپنی ذمہ داری تسلیم کریں، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کی بحالی کریں،اب وقت آگیا ہے کہ وہ رقم لوٹائیں جنہوں نے وسائل چرائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv