تازہ تر ین

عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کو قید، نااہل کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک شدید سیاسی اور اعصابی تناؤ کا شکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کے لیے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے، ڈالر232 روپے کا، سیلاب، غذائی قحط اور وبائی امراض سر پر ہیں، چوروں نے صرف اپنے کیس ختم کرانے تھے، یہ سکیورٹی میں فوٹو کھنچا سکتے ہیں،عوام میں نہیں جا سکتے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 15کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے، حکمرانوں کاغلط فیصلہ عوام کےغیض وغضب میں بدل سکتا ہے، لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں کیونکہ وہ عوام میں نہیں، عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کو قید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے، اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کی الیکشن میں تاخیرانکو لےڈوبے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv