تازہ تر ین

سیلاب:روجھان ریڈار سروسزکو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور : (ویب ڈیسک) سیلابی صورتحال کے پیش نظرروجھان ریڈار سروسزکو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نےروجھان ریڈار سروسزکو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا نوٹم جاری کردیا۔بھارت اور دیگر ممالک سے آنے والے طیاروں کو 220 ناٹیکل مائل تک ریڈار کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔
نوٹم کے مطابق ریڈار انسٹالیشن تاحال سیلابی پانی میں موجود ہے۔ روجھان ریڈار بندہونے کی وجہ سے ریڈار کا ڈیٹا لاہور اور کراچی ایریا کنٹرول سینٹر پر دستیاب ہوگا۔
روجھان ریڈار سروس ایریامیں آنے والے تمام جہازوں کو 10منٹ کے فاصلے پر پروسیجر کنٹرول کیا جائے گا۔ روجھان میں ریڈار ایریا میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے احتیاطی طور پر ریڈار سروس 13ستمبر تک بند رہے گی۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل سیلابی پانی روجھان ریڈار کی انسٹالیشن میں داخل ہونے پر سی اے اے نے حفاظتی اقدامات کے تحت روجھان ریڈار بند کر رکھا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv